عوامی نیشنل پارٹی کے سابق رہنما زاہد خان مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے۔
لوئر دیر میں اس حوالے سے شمولیتی تقریب میں ن لیگ کے رہنما امیر مقام نے زاہد خان کو خوش آمدید کہا۔
اس موقع پر زاہد خان نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی دعوت پر ن لیگ میں شامل ہوا۔
امیر مقام نے کہا کہ پی ٹی آئی نے معیشت کو نقصان پہنچانےکے لیے آئی ایم ایف کو خطوط لکھے، کے پی حکومت پی آئی اے خریدنے کی بات کرتی ہے، اساتذہ کے حقوق سے انکاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی دوغلی اور منافقت کی سیاست کر رہی ہے۔
گزشتہ روز لوئر دیر سے تعلق رکھنے والے زاہد خان نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے فون کر کے مسلم لیگ ن میں شمولیت کی دعوت دی۔
ان کا کہنا تھا کہ 2023ء میں نواز شریف سے بھی لندن میں ملاقات ہوئی تو انہوں نے بھی شمولیت کی دعوت دی تھی۔