راولپنڈی میں کیانی روڈ کے علاقے میں شوہر نے بیوی کو مبینہ طور پر قتل کردیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق جھگڑے کے دوران مقتولہ کی والدہ بھی زخمی ہوگئیں۔ جاں بحق خاتون کی لاش اور زخمی خاتون کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا تھا، تھانہ ریس کورس پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔