• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریاض، عرب اسلامی سربراہی اجلاس آج ہوگا

فائل  فوٹو
فائل  فوٹو

عرب اسلامی سربراہی اجلاس آج سعودی دارالحکومت ریاض میں ہوگا، وزیراعظم شہبازشریف پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

کانفرنس میں فلسطین اور لبنان سمیت خطے کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، اسلامی ممالک کے رہنما مشرق وسطی کی صورتحال پر تجاویز پیش کریں گے۔ 

سمٹ کی سائیڈ لائینز پر وزیراعظم شہبا شریف کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔ کانفرنس میں شرکت کے لیے شہبازشریف کل ریاض پہنچے تھے۔

رائل ایئرپورٹ ٹرمینل پر ریاض کے ڈپٹی گورنر شہزادہ محمد بن عبد الرحمٰن بن عبدالعزیز، سعودی عرب میں تعینات پاکستان کے سفیر اور دیگر سفارتی عملے نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید