• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابا صدیق کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار

بابا صدیق — فائل فوٹو
بابا صدیق — فائل فوٹو

بھارتی سابق وزیر اور نیشنل کانگریس پارٹی کے مقتول رہنما بابا صدیق کے قتل کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بابا صدیق کو گولی مارنے والے ملزم شیو کمار کو ریاست اتر پردیش سے گرفتار کیا گیا ہے۔

بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم شیو کمار نے دورانِ تفتیش لارنس بشنوئی گینگ سے وابستہ ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ شوٹر بابا صدیق کے قتل کے بعد سے مفرور تھا۔

ملزم نیپال فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا تاہم اتر پردیش میں پولیس کارروائی کے دوران اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس نے شیو کمار کے علاوہ مزید 4 ملزمان کو بھی گرفتار کیا ہے جس کے بعد بابا صدیق کے قتل میں ملوث گرفتار ملزمان کی تعداد 23 ہو چکی ہے۔

یاد رہے کہ بابا صدیق کو ممبئی میں 12 اکتوبر کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا، ان کے قتل کی ذمے داری لارنس بشنوئی گینگ نے قبول کی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید