• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب اسمبلی: پارلیمانی سیکرٹری برائے صعنت و تجارت نے ایوان میں معافی مانگ لی

پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی سیکرٹری برائے صعنت و تجارت حسن عسکری شیخ نے ایوان میں معافی مانگ لی۔ 

حسن شیخ نے فیڈمک سے متعلق قوانین کے کاغذ کی پرنٹنگ میں خرابی پر معافی مانگی۔ 

اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ فیڈمک بورڈ آف ڈائریکٹرز اور سی ای او کی تعیناتی کا پوچھا، تو جواب نہیں ملا۔ 

اسپیکر ملک محمد احمد نے مزید کہا کہ تھک گیا ہوں ایک سال سے ہر روز ہر ادارے کو ریسکیو کرتا ہوں۔ 

انھوں نے رولنگ دیتے ہوئے کہا بتائیں کہ فیڈمک کے سی ای او اور بورڈ ڈائریکٹرز کی تعیناتی کیسے ہوتی ہے؟ فیڈ مک کے چیئرمین کا نام کیا ہے؟

پارلیمانی سیکرٹری برائے انڈسٹریز نے جواب دیتے ہوئے کہا فیڈمک کے چیئرمین میاں انس جان ہیں۔ 

اسپیکر نے سوال کیا کہ کیا انس جان کو اختیار ہے کہ اپنی فیکٹری کےلیے مہنگا ترین پلاٹ دے سکیں۔ جس پر حسن عسکری شیخ نے جواب دیا کہ پلاٹ بغیر طریقہ کار کے نام نہیں ہوسکتا۔ 

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا محکمہ سے پوچھ کر بتائیں پلاٹ کی الاٹمنٹ کا طریقہ کیا ہے، انھوں نے کہا میاں انس جان تنخواہ لے لیں مہنگے ترین پلاٹ نام نہ کروائیں۔

قومی خبریں سے مزید