• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی کسانوں کی جدید زرعی ٹیکنالوجی تک رسائی کو یقینی بنائیں گے، امریکی سفیر

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

امریکی مالی معاونت سے کلائمٹ اسمارٹ ایگریکلچر منصوبے کا آغاز ہوگیا۔ کلائمیٹ اسمارٹ ایگریکلچر ایکٹیوٹی کی فیصل آباد میں افتتاحی تقریب ہوئی۔ 

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا پانچ سال پر مُحیط سرمایہ کاری پاکستانی زراعت میں تعاون کو فروغ دے گی، پاکستانی کسانوں کی جدید زرعی ٹیکنالوجی تک رسائی کو یقینی بنائیں گے۔

امریکی سفیر نے کہا کہ امریکا کسان تنظیموں، مقامی کاروباری اداروں اور تحقیقی اداروں سے شراکت داری کرے گا، ہماری توجہ کاشتکاری کے بہتر طریقوں اور ٹیکنالوجی میں معاونت پر مرکوز ہوگی۔ 

انھوں نے کہا اُمید ہے یہ اقدامات ماحول کے تحفظ اور فصلوں کی پیداوار میں بہتری کیلئے معاون ثابت ہوں گے، اس سے کسانوں کی آمدنی میں اضافہ بھی ہوگا۔ 

ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ ہم مِل جُل کر کامیابی کے بیج بو رہے ہیں۔ امریکی سفیر نے کہا یقینی بنائیں گے کہ پاکستانی کسانوں کو جدید زرعی ٹیکنالوجی تک رسائی حاصل ہو۔

انھوں نے کہا جدید مشینری متعارف کروانے میں کسانوں کے ساتھ کام کریں گے۔ پانی کا مؤثر استعمال یقینی بنانے کیلئے ہم خود کار آبپاشی نظام بھی متعارف کرائیں گے۔ 

ڈونلڈ بلوم نے کہا موسم کی پیشگوئی کےلیے بھی جدید ٹیکنالوجی فراہم کی جائے گی، امریکا اور پاکستان کے درمیان طویل اور مضبوط شراکت داری قائم ہے۔ 

امریکی سفیر نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے ساتھ شراکت داری میں مصروف عمل ہیں۔

قومی خبریں سے مزید