دی ہیگ (راجہ فاروق حیدر) شاعر مشرق حکیم الا مت علامہ محمد اقبال کی ولادت کی مناسبت سے پاکستان کمیونٹی سنٹر دی ہیگ میں روشنی فرینڈز کی جانب سے شاندار تقریب کا انقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی سفارت خانہ پاکستان کے کمر شل قو نصلر محمد شفیق ورک تھےجبکہ نظامت کے فر ا ئض حاجی جاو ید عظیمی نے بڑی عمدگی سے اد کیے۔ میاں عاصم محمود نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔ میاں فضل عاصم نے علامہ اقبال کی زندگی پر ڈچ زبان میں تقریر کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی محمد شفیق حیدر ورک کمر شل قو نصلر سفارت خانہ پاکستان نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ دور حاضر میں حکیم الامت علامہ اقبال کے افکار پر عمل پیرا ہونے کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے۔ تقریب سے میاں عاصم محمود، صفدر ذیدی ڈاکٹر محمد کامران، راجہ فاروق حیدر، چوہدری ڈاکٹر پرویز لوہسر، نعیم عارف، عامر مورگاہی، پروفیسر وقار اسلم، چوہدری عامر، یوسف سید اعجاز حسین سیفی اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہ علامہ ڈاکٹر محمد اقبال ایک نہایت تاریخ ساز شخصیت، فلسفہ خودی کے روح رواں، جذبہ حریت کے امین، قاہداعظم کے دست راست، مفکر اسلام اور سچے عاشق رسول تھے۔ مقررین نے شاعر مشرق کی شاعری کی مختلف جہتوں پر مفصل روشنی ڈالی اور کہا کہ علامہ اقبال ایک کثیر الجہتی شخصیت کے مالک تھے جبکہ شام 84گھرانے کے نامور گلوکار شہزاد علی خاں اور راشد خاں بردران نے علامہ اقبال کی شاعری ترنم کے ساتھ پڑھ کر ماحول کو مزید خوشگوار بنایا۔ تقریب میں پاکستانیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ بلجیم سے بھی ایک وفد نے چوہدری ڈاکٹر پرویز لو ہسرکی قیادت میں شرکت کی۔ تقریب کو کامیاب بنانے کے لئیے چوہدری محمد اقبال قاضیاں، میاں محمد عمران، میاں مظفر برنالی، میاں آفتاب، چوہدری محمد الیاس اور دیگر نے شب وروز محنت کی اور پروگرام کو چار چاند لگائے۔ تقریب کے احتتام پر علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کی سالگرہ کا کیک کا ٹا گیا۔