• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لندن (راجہ فیض سلطان )مغربی لندن کے علاقہ ہنسلو کے کمیونٹی ہال میں کالم نگار طلعت گل کی پہلی تصنیف ’’قفل لب‘‘ کی تقریب رونمائی کا انعقاد کیا گیا جس میں لندن اور گردو نواح میں مقیم اردو ادب سے منسلک مصنفین ،سماجی سکالرز نے شرکت کی اور اس تیز ترین ڈیجٹل دور میں کتابوں کے ساتھ جڑے رہنے پر زور دیا ۔ اس موقع پر تقریب میں خصوصی شریک اعظم توقیر ،تنویر زمان،مشتاق احمد لاشاری،سیدہ کوثر ، نور ظہیر، نذہت عباس، ماہ پارہ صفدر ،مظہر ترمذی نے اردو ادب کی ترویج اور کتابی شکل میں موجود نئی تصنیفات کی افادیت پر شرکا سے تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تحریر اور بیان کے امتزاج کی بنیاد کتاب ہے ہر دور میں لکھنے والوں نے اپنی تحریروں کو کتابی شکل دی ہے یہی وجہ ہے کہ آج کے اس ڈیجٹل دور میں یہ نسخے زندہ ہیں جن کو سوشل میڈیا پر بھی روزانہ کی بنیاد پر دیکھا جا رہا ہے ۔ تاہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے تاکہ اردو ادب کی تمام اصناف زندہ رہیں، ان کا کہنا تھا دنیا میں آج بھی کروڑوں لوگ کتابوں کے ساتھ جڑے ہیں اور ہمیشہ جڑے رہیں گے ۔طلعت گل کے کالمز پر مشتمل کتاب قفل لب کی تقریب رونمائی کے موقع پر لندن بھر سے سیاسی و سماجی شخصیات سمیت اردو ادب سے جڑے برطانوی پاکستانی شخصیات کی جانب سے طلعت گل اور ان جیسے نئے صحافیوں ،ادیبوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ۔تقریب کا اختتام ادبی دنیا سے منسلک رہنے کے عہد پر ہوا ۔
یورپ سے سے مزید