• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر میں ایئرپورٹ کی تعمیر کا وعدہ پورا کیا جائے، چوہدری دلپذیر

وٹفورڈ (نمائندہ جنگ)ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری دلپذیر پاکستان روانہ ہو گئے۔ روانگی سے قبل انہوں نے نمائندہ جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کشمیر ی عوام پاکستان کی تعمیر و ترقی و خوشحالی پر یقین رکھتے ہیں۔ بیرون ملک کشمیر ی عوام پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرر ہے ہیں۔ بیرون ملک مقیم کشمیر ی پاکستان کی تعمیر و ترقی کے ملین زرمبادلہ بھیجتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے دورہ آزاد کشمیر کے دوران صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے سامنے میر پور انٹر نیشنل ایر پورٹ کی تعمیر کآ مسئلہ اٹھائیں گے ۔ ایئرپورٹ آزاد کشمیر کے عوام کا بنیادی حق ہے اس وقت آزاد کشمیر میں کوئی انٹر نیشنل ایئر پورٹ موجود نہیں ۔ اسی طرح آزاد کشمیر میں ریلوے لائن کی تنصیب،آئل اینڈ گیس کے ذخائر،ہریام پل کی عدم تعمیر اور دیگرمسائل ہیں ۔ چوہدری دلپذیر نے کہا کہ ہم پاکستانی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ آزاد کشمیر میں ایئرپورٹ کی تعمیر کآ وعدہ پورا کر ے۔ عوام کے بنیادی حقوق پورا کرنے سے ہی احساس محرومی ختم ہو گا۔ ایئرپورٹ کی تعمیر سے ریاست کی انڈسٹری و سیر و سیاحت کو فروغ حاصل ہو گا اور ریونیو میں اضافے کے ساتھ عوام کے روز گار اضافہ ہو گا۔ چوہدری دلپذیر مشیر صدر آزاد کشمیر نے وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق سے مطالبہ کیا کہ وہ آزاد کشمیر میں ایئرپورٹ کی تعمیر کے حوالے سے حکومت پاکستان پردباؤڈالیں۔ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے دور حکومت میں میر پور ایر پورٹ کی منظوری دی گئی تھی اس کا میرپور میں سنگ بنیاد بھی رکھا گیا تھا مگر بعد میں یہ ایرپورٹ سرخ فیتہ کی نظر ہوگیا۔اس پروجیکٹ کی تعمیر کے لئے گورنمنٹ پاکستان نے اربوں روپے مختص کیے تھے مگر ایئرپورٹ کا مسئلہ آج تک حل نہیں ہوسکا۔

یورپ سے سے مزید