• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورڈن براؤن کی قائم چیرٹی لوگوں کی امداد کیلئے اپنے دائرہ کار میں توسیع کرے گی

لندن (پی اے) برطانیہ کے سابق وزیراعظم گورڈن براؤن کی قائم کردہ چیرٹی نے لوگوں کی امداد کیلئے اپنے دائرہ کار میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس فیصلے کے تحت گزشتہ روز مڈلزبرا میں ایک نیا ملٹی بینک قائم کیا گیا ہے جو توقع ہے کہ اگلے سال تک 750,000 اضافی اشیاء ضرورت مندوں میں تقسیم کرے گا۔ نئے ملٹی بینک کے قیام کے ساتھ ہی چیرٹی کیلئے فنڈ اور لوگوں کی فاضل اشیاء جمع کرنے کی ایک مہم بھی شروع کردی گئی ہے۔ گورڈن براؤن نے ملٹی بینک ایمیزون کے تعاون اور اشتراک سے قائم کیا تھا، اب اس چیرٹی کو کومک ریلیف کے علاوہ متعدد تاجروں کی حمایت حاصل ہے، جو اپنی فاضل اشیاء، جن میں ملبوسات، جوتے، ٹوائلٹ میں کام آنے والی اشیاء، صحت وصفائی سے متعلق اشیاء، بستر اور بستر کی چادریں، گھریلو فرنیچر، کھلونے اور بچوں کی دلچسپی کی اشیاء شامل ہیں، تقسیم کرنے کیلئے دیتے ہیں۔ پہلا ملٹی بینک فائف میں 3سال پہلے کھولا گیا تھا اور دیگر اب ویگن، سوانسی اور لندن میں کام کر رہے ہیں اور ان کے ذریعہ 500,000خاندانوں میں 5ملین سے زیادہ مالیت کا اضافی سامان تقسیم کیا جاچکا ہے۔ براؤن نے کہا کہ ضروریات پوری کرنے کیلئے صرف ملٹی کافی نہیں ہیں لیکن ان کی امداد سے یہ امید پیدا ہوتی ہے کہ کامیابی حاصل کرنے کے لئے جدوجہد کرنے والے خاندان ایک بہتر زندگی گزار سکتے ہیں اور خاص طور پر جب ہم کرسمس کی تیاری کر رہے ہیں تو ہم چاہتے ہیں کہ ملٹی بینکس ہر بچے کے چہرے پر مسکراہٹ لائیں۔ انھوں نے کہا کہ ملٹی بینک کے کام کی کلید یہ ہے کہ ہم ان کمپنیوں سے رابطے کرتے ہیں، جن کے پاس اضافی مصنوعات ہوتی ہیں، جیسے دی جنکشن جیسے کمیونٹی پر مبنی خیراتی ادارے، جو اپنے نیٹ ورک کے ساتھ اپنی برادریوں میں ان لوگوں کو جانتے ہیں، جنہیں ان کی ضرورت ہے۔ ملٹی بینک ماڈل ہم سب کو فائدہ پہنچاتا ہے کیونکہ اس بات کو یقینی بنا کر کہ کوئی بھی اچھی مصنوعات ضائع نہ ہو، ہم آلودگی سے نمٹنے اور کم لاگت میں ایک نیا مؤثر حل تخلیق کر کے غربت کا خاتمہ کر رہے ہیں، جو اس کرہ ارض اور بچوں کی پیدائش دونوں کے مواقع کو برقرار رکھتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ میں ہر اس شخص کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جو ملٹی بینکس کے اچھے کام کی حمایت کرنے کے لئے اپنا بہت سا وقت اور صلاحیت دے رہا ہے۔ میں اداکار پیٹر کیپالڈی اور موسیقار ڈینیئل پیمبرٹن کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جنہوں نے ہماری پہلی ملٹی بینک کرسمس اشتہاری مہم بنانے کے لئے اپنا وقت اور غیر معمولی ٹیلنٹ عطیہ کیا ہے۔ دی جنکشن کی چیف ایگزیکٹیو بیتھ میجر نے کہا ʼکسی کو بھی اکیلے جدوجہد نہیں کرنی چاہئے۔ ہم ان چیلنجوں کو جانتے ہیں جو ٹیس ویلی میں بچوں، نوجوانوں اور خاندانوں کو درپیش ہیں اور ساتھ ہی ان ضروریات کو اپنے کام کے ذریعے پورا کرنے کی کوشش کرنے والے پیشہ ور افراد کے چیلنجز کو بھی جانتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جنکشن ملٹی بینک ایجنسیوں اور پریکٹیشنرز اوربہت سے چیلنجوں کا سامنا کرنے والے خاندانوں اور افراد کو ضروری سامان فراہم کرنے میں مدد کرے گا، بنیادی ضروریات تک تیز رسائی کو یقینی بنائے گا اور اس بروقت مدد سے طویل مدتی ترقی کے لئے گہرے روابط اور مواقع پیدا ہوں گے۔

یورپ سے سے مزید