ماسکو(نیوزڈیسک)روس اور شمالی کوریا کی افواج نے یوکرین سے روسی علاقے کرسک کو واپس لینے کی تیاری مکمل کرلی ہیں۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکی اہلکار نے سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آنے والے دنوں میں کرسک میں یوکرینی پوزیشنز پر حملہ کرنے کیلئے روس نے ہزاروں کی تعداد میں بڑی فورس جمع کر لی ہے، جن میں حال ہی میں پہنچنے والے شمالی کوریا کے فوجی بھی شامل ہیں۔میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے خطے میں شمالی کوریا کے تقریباً 11ہزار فوجیوں کی موجودگی سے متعلق بیان دیا تھا۔یوکرینی کمانڈر کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے فوجی کرسک میں براہِ راست جنگی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ بیلگو روڈ اور روس کے زیر قبضہ یوکرینی علاقوں میں بھی دفاعی کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔اس سے قبل امریکی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ امریکی اور یوکرینی حکام کے مطابق یوکرین کے قبضے کے بعد کرسک کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنے کے لیے روسی اور شمالی کوریا کے 50ہزار فوجی حملے کی تیاری کر رہے ہیں۔