• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے ’’کوپ 29‘‘ کا آغاز

باکو (نیوز ڈیسک) ماحولیاتی آلودگی، موسمیاتی تبدیلی اور گلوبل وارمنگ سے نمٹنے کے لیے آذربائیجان کے شہر باکو میں ’کوپ 29‘ کا آغاز ہو گیا۔ ’کوپ 29‘ میں دنیا بھر سے سیکڑوں رہنما اور ماہرین شرکت کر رہے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کانفرنس آف دی پارٹیز کا 29واں اجلاس 22نومبر تک جاری رہے گا، جس میں کاربن گیسوں کے اخراج میں کمی اور گلوبل وارمنگ سے نمٹنے کے طریقہ کار اور اس مقصد کیلئبے مالی وسائل کی فراہمی پر بات چیت کی جائے گی۔ کوپ 29 میں ترقی پزیر ممالک کو آب و ہوا کی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کیلئے مالی وسائل کی فراہمی پر بات چیت ہو گی۔ اسی لیے اس اجلاس کا مرکزی نکتہ مالیاتی پہلو ہے جسے Climate Finance COP کا نام دیا گیا ہے آب و ہوا کی تبدیلی پر عالمی سربراہ کانفرنس سے قبل سائنس دانوں نے گلوبل وارمنگ سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری کیے ہیں، جن کے مطابق 2024ء اب تک کا گرم ترین سال بننے جا رہا ہے۔ طالبان حکومت کے قیام کے بعد سے پہلی مرتبہ افغان وفد آذربائیجان میں ماحولیات سے متعلق ہونے والی کانفرنس میں افغانستان کی نمائندگی کرے گا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ترجمان افغان وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ باکو میں ہونے والی کوپ 29سمٹ میں شرکت کیلئے نیشنل انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کے اہلکاروں پر مشتمل افغانستان کا وفد کانفرنس میں شرکت کیلئے آذربائیجان پہنچا ہے۔
یورپ سے سے مزید