• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی کوریا نے بھی جوابی بیلسٹک میزائل فائر کردیا

سیول (نیوزڈیسک) جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کی میزائل تجربات کے جواب میں بحیرہ اصفر کی طرف زمین سے زمین پر مارکرنے والے بیلسٹک میزائل داغ دیے ۔ خبررساں اداروں کے مطابق جنوبی کوریاکی فوج نے شمالی کوریا کی حالیہ میزائل تجربات کے خلاف منعقد کیے گئے مشقوں کے بارے میں بیان میں بتایا کہ تجربے میں ہیون مو 2 میزائل کا استعمال کیا گیا۔ زمین سے زمین پر بیلسٹک میزائلوں کا استعمال کرتے ہوئے عملی مشق بحیرہ اصفرمیں دارالحکومت سیول سے 108کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع تیان علاقے میں کی گئی۔بیان میں کہا گیا کہ جنوبی کوریائی فوج شمالی کوریا کی اشتعال انگیزیوں کا جواب مناسب طریقے سے دینے کے لیے تیار ہے ۔اس مشق کے ذریعے ہماری فوج نے شمالی کوریا کی کسی بھی اشتعال انگیزی کا مقابلہ کرنے کے عزم اور دشمن کی اشتعال انگیزیوں کے جواب میں فوری حملے کرنے کی صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس سے قبل جنوبی کوریا نے 5 نومبر کو شمالی کوریا کی جانب سے بحیرہ جاپان میں بیلسٹک میزائلوں کے داغے جانے کی اطلاع دی تھی۔ 31 اکتوبر کو شمالی کوریا نے بحیرہ جاپان میں اب تک داغے گئے میزائلوں میں سب سے زیادہ طویل پرواز والا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل آئی سی بی ایم داغا تھا۔
یورپ سے سے مزید