اوسلو (ناصراکبر) حلقہ ارباب ذوق ناروے کے زیر اہتمام شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے 147واں یومِ پیدائش کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں سفارتخانہ پاکستان سےکمیونٹی ویلفیئر کونسلر آصف حمید اور سیاسی وسماجی رہنماؤں سمیت کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض آفتاب وڑائچ نے ادا کیے۔ تقریب کا آغاز علامہ محمد اقبال کے دعائیہ کلام سے ارم حسن نے نہایت آدب سے پیش کیا۔ پروگرام کی پہلی نشست میں ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی شخصیت اور شاعری پر کمیونٹی ویلفیئر کونسلر آصف حمید، ادریس لاہوری، آفتاب وڑائچ، اسد شیخ، ارم حسن، ثریا بی بی اور دیگر نے خطاب کیا۔ پروگرام میں صدارت کے فرائض معروف دانشور شاعر اور مصنف سعود منور نے خوبصورت مقالے پیش کئے اور علامہ محمد اقبال کی شخصیت پر بات کرتے ہوئے علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ حلقہ ارباب ذوق ناروے کی جانب سے پروگرام کی دوسری مشاعرے کی ادبی نشست میں حاضرین کو موقع دیا گیا جس میں معروف مقالے پڑھے گئے۔ حاضرین محفل نے بھرپور حصہ لیا اور اپنا کلام سنایا۔ ڈاکٹر سيد ندیم حسین شاہ، علی اصغر شاہد، محمد صدیق سلیم زیدی، اسلم میر، جان دتہ، ادریس لاہوری، مسعود منور، آفتاب وڑائچ، نرمل برمچاری، ارم حسن، فرخ تبسم، امبر ملک، رضیہ مرزا، مینا جی اور دیگر شرکاء جن میں مرد خواتین مصنفین ڈاکٹر اور ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔