• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
میکسیکو سٹی (نیوز ڈیسک) شمال امریکی ملک میکسیکو میں بس خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی،جس نتیجے میں کئی افراد ہلاک ہوگئے۔ مقامی حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ میکسیکو کی وسطی ریاست زکاٹیکاس میں ایک ہائی وے پر بس کو حادثہ پیش آیا۔حکام نے بتایا کہ مسافروں کو لے جانے والی بس ہائی وے پر موجود ایک ٹریکٹر ٹریلر سے ٹکرائی اور پھر بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔ حکام کے مطابق بس حادثے کی وجہ سے 20افراد ہلاک جبکہ 6زخمی ہوئے، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔حکام نے مزید بتایا کہ ٹریکٹر کے ڈرائیور کو گرفتار کرنے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
یورپ سے سے مزید