• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمزور وناتواں افراد کوویڈ اور فلو کی ویکسین لگوالیں، این ایچ ایس کی ہدایت

لندن (پی اے) این ایچ ایس نے کمزور و ناتواں اور خطرے سے دوچار افراد پر زور دیا ہے کہ وہ کوویڈ اور فلو کی ویکسین لگوالیں۔ این ایچ ایس کی جانب سے اس سال طبی طور پر خطرے سے دوچار گروپ کے لوگوں پر زور دیا جا رہا ہے کہ وہ اس موسم سرما میں اپنی مفت کوویڈ 19اور فلو ویکسین لگوائیں۔ این ایچ ایس کیمبرج شائر اور پیٹربرو نے کہا کہ کوویڈ ویکسین کے اہل افراد میں سے صرف 27فیصد اور ہرٹفورڈ شائر کے روئسٹن کے دونوں علاقوں میں فلو ویکسین کے اہل افراد میں سے صرف 35فیصد لوگ آگے آئے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے 68,000سے زیادہ لوگوں کو ابھی تک کوویڈ ویکسین نہیں ملی تھی اور 74,000سے زیادہ لوگوں نے فلو کے خلاف تحفظ کیلئے ویکسین لگوانے کی پیش کش قبول نہیں کی تھی۔ مقامی سروس کی ویکسی نیشن ٹیم کی قائد کیلی میکویل کا کہنا ہے کہ اس موسم یہ ویکسینز لگوانا بہت ضروری ہے کیونکہ ان ذریعے سے حاصل کئے تحفظ کے بغیر کمزور اور ناتواں افراد کے شدید بیمار ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاید کچھ لوگوں کو یہ معلوم نہ ہو کہ وہ یہ دونوں ویکسینز مفت لگوانے کے اہل ہیں یا وہ پہلے ہی ویکسین لگوا چکے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ شاید انہیں دوبارہ ان کی ضرورت نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس پورے ملک میں واک ان کے مواقع موجود ہیں، جس میں بہت سی مقامی فارمیسیز حصہ لے رہی ہیں، جس سے لوگوں کے لئے ویکسینز کو زیادہ قابل رسائی بنانے میں مدد مل رہی ہے۔ ا نھوں نے کہا کہ لوگ اب بھی ویکسین لگوانے کیلئے اپائنٹمنٹ بک کراسکتے ہیں۔ واک ان کلینکس کی تفصیلات این ایچ ایس ویکسینیٹرز کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔ ویکسین نہ لگوانے کی صورت میں کلینیکل خطرات سے دوچار گروپوں میں شامل افراد کو اس موسم میں جن بیماریوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، ان میں سانس لینے پر اثر انداز ہونے والے حالات، دل کے کچھ حالات، گردے یا جگر کی بیماری، ذیابیطس اور دماغ یا اعصاب کو متاثر کرنے والے کچھ حالات جیسے پارکنسن کی بیماری، موٹر نیورون کی بیماری، ملٹی پل سکلیروسس یا دماغی فالج کے امراض شامل ہیں۔
یورپ سے سے مزید