• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری شجاعت کے مطالبے پر اسلام آباد کی سڑکیں شہدائے کوئٹہ سے منسوب کرنے کا اعلان


وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں بنی نئی سڑکوں کے نام کوئٹہ دھماکے کے شہداء سے منسوب کرنے کا اعلان کر دیا۔

محسن نقوی نے چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن دھماکے کی شدید مذمت کی اور شہداء سے اظہارِ یک جہتی کیا۔

محسن نقوی اور چوہدری شجاعت حسین نے شہداء کے خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار بھی کیا۔

چوہدری شجاعت حسین نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے نئی سڑکوں کو شہداء کے نام سے منسوب کرنے کا مطالبہ کیا۔

جس پر وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں بنی نئی سڑکوں کے نام شہداء سے منسوب کرنے کا اعلان کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ دیگر صوبوں کے وزراء اعلیٰ سے بھی اس پر عمل درآمد کی بات کریں گے۔

 چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ یہ کام شہداء اور ان کے خاندانوں سے اظہارِ یک جہتی کے لیے ہمیشہ یاد رکھا جائےگا۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کی نظیر اقوامِ عالم میں نہیں ملتی۔

قومی خبریں سے مزید