پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ یشما گِل کو’ دل کا رشتہ ایپ‘ پر رشتے کے لیے 10 ہزار درخواستیں موصول ہو گئیں۔
یشما گِل نے رشتے کروانے والی آنٹیوں کے بے جا مطالبات اور رویے سے تنگ آ کر ’دل کا رشتہ ایپ‘ پر اپنا پروفائل بنائی تھی جس کے بعد اب تک اُنہیں دنیا بھر سے شادی کے خواہش مند ہزاروں افراد کی درخواستیں موصول ہو چُکی ہیں۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ کس شخص کو اپنا شریکِ حیات منتخب کرتی ہیں۔
اگر آپ بھی اداکارہ سے شادی کے خواہش مند ہیں تو انہیں ’دل کا رشتہ ایپ‘ پر رشتے کے لیے درخواست بھیج سکتے ہیں، کیا پتہ وہ خوش قسمت آپ ہی ہوں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل یشما گِل نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران اعتراف کیا تھا کہ آج کل میاں تلاش کرنا بہت مہنگا ہو گیا ہے۔
اُنہوں نے یہ بھی بتایا تھا کہ میں نے رشتے کی تلاش میں ایک میرج بیورو سے رابطہ کیا تو انہوں نے مجھ سے 8 لاکھ روپے فیس مانگ لی۔