• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے آئے رہنماؤں کو پولیس نےحراست میں لے لیا

بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے آنے والے پارٹی رہنماؤں کو پولیس نےحراست میں لے لیا۔

پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب، شبلی فراز، اسد قیصر، احمد بچھر اور صاحبزادہ حامد رضا کو پنجاب پولیس نے حراست میں لیا۔

تحریکِ انصاف کے رہنماؤں کو پولیس نے حراست میں لے کر اڈیالہ چوکی منتقل کیا ہے۔

اس سے قبل راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں آج توشہ خانہ کیس 2 کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 14 نومبر تک ملتوی کر دی گئی تھی۔

توشہ خانہ کیس 2 میں بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بری کرنے کی درخواستوں پر فیصلہ نہیں ہو سکا تھا۔

علاوہ ازیں اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی بانیٔ پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس 2 میں درخواستِ ضمانت پر آج سماعت نہیں ہو سکی تھی۔

ایف آئی اے کے اسپیشل پراسیکیوٹر کی عدم دستیابی کے باعث سماعت ملتوی کر دی گئی تھی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت 20 نومبر تک ملتوی کی ہے۔

قومی خبریں سے مزید