• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارت مواصلات کے لیے تقریباً 17 ارب کی گرانٹ منظور

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے وزارت مواصلات کےلیے تقریباً 17 ارب کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ منظور کرلی۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزارت مواصلات کی تقریباً 17 ارب روپے کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ منظور کی گئی۔

ای سی سی نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی پیشہ وارانہ مہارت اور صلاحیت بڑھانے کی سمری بھی منظوری کی ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایف بی آر ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت اینٹی اسمگلنگ اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

ای سی سی اجلاس میں الیکشن کمیشن کےلیے صوبوں اور اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کرانے کےلیے 1 ارب 32 کروڑ کی گرانٹ کی گئی۔

قومی خبریں سے مزید