• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پوری کوشش ہے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل جلد حل کریں، سینیٹر رانا محمود الحسن

لندن (پ ر) وائس چیئرمین برٹش پاکستانی میئرز ایسوسی ایشن، ہوپ برطانیہ کے سرپرست اعلیٰ و شیڈو کیبنٹ ممبرفار کمیونٹی پارٹنرشپس تھرک کونسل کونسلر قیصر عباس گوندل نے چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے کابینہ امور سینیٹر رانا محمود الحسن سے ملاقات کی اور پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل پر گفتگو کی۔ اس موقع پر معروف سماجی شخصیت راجہ اظہر کیانی اور اکمل حسین بھی موجود تھے۔ کونسلر قیصر عباس گوندل نے معزز مہمان کو برطانیہ آمد پر خوش آمدید کہا اور ان کو یوکے، کے بلدیاتی نظام کی افادیت کے بارے میں آگاہ کیا اور یہاں پر سرمایہ کاری کے مواقع کے بارے میں بتایا۔ سینیٹر رانا محمود الحسن نے اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کونسلر قیصر عباس کی کمیونٹی اور اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خدمات قابل تعریف ہیں، میں نے ملتان میں کئی یونیورسٹیز بنائی ہیں اور متعدد فلاحی منصوبوں کو مکمل کیا ہے، ہماری پوری کوشش ہے کہ ہم اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو جلد از جلد حل کریں۔ کونسلر قیصر عباس گوندل نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور دیگر ملکوں سے آنے والے مہمان ہمارے لئے قابل احترام ہیں، میں نے سینیٹر رانا محمود سے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل، موبائل ٹیکسز اوربراہ راست پروازوں کے حوالے سے بات چیت کی ہے اور انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ اس بارے میں اپنا مثبت کردار کریں گے۔

یورپ سے سے مزید