گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاکستان میں اقوامِ متحدہ کا پاپولیشن فنڈ (یو این ایف پی اے) اہم خدمات انجام دے رہا ہے۔
گورنر سندھ سے اقوامِ متحدہ کے ریجنل ڈائریکٹر برائے پاپولیشن فنڈ پیو اسمتھ نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ انسانی ترقی بالخصوص بنیادی سہولتوں کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقی کے اہداف کے لیے یو این ایف پی اے کا اہم کردار ہے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے یہ بھی کہا کہ خواتین کی صحت سے متعلق ادارے کی خدمات لائقِ تحسین ہیں۔
ملاقات میں ڈائریکٹر یواین ایف پی اے نے کہا کہ پاکستان میں ہمارا مشن بھرپور اقدامات یقینی بنا رہا ہے۔