سابق کپتان بابر اعظم نے آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کو ان کی فاؤنڈیشن کے لیے ٹیسٹ جرسی عطیہ کر دی۔
برسبین میں سابق کپتان بابر اعظم نے آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کو اپنی شرٹ خواجہ فاؤنڈیشن کے لیے دی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عثمان خواجہ نے کہا ہے کہ فاؤنڈیشن کے لیے عطیا ت جمع کر رہا ہوں، بابر اعظم نے اپنی ٹیسٹ جرسی دی، ان کا شکر گزار ہوں۔
انہوں نےکہا کہ بابر اعظم پاکستان کے ایک گریٹ کرکٹر ہیں۔
اس موقع پر بابر اعظم نے کہا کہ عثمان بھائی سے میں رابطے میں رہتا ہوں، میچز میں تو بات چیت ہوتی رہتی ہے، میں نے ان سے وعدہ کیا تھا کہ اگر میں کچھ سپورٹ کر سکتا ہوں تو ضرور کروں گا۔
سابق کپتان کا کہنا ہے کہ میرے لیے اعزاز ہے کہ میں نے ان کی فاؤنڈیشن کے لیے کچھ کیا ہے۔