فیصل آباد میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے گودام سے سگریٹ کے سیکڑوں کارٹن چوری ہو گئے۔
اس حوالے سے ایف بی آر کے حکام کا کہنا ہے کہ سگریٹ اسٹاک غائب ہونے کے معاملے پر انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گودام میں ایکسائز ڈیوٹی کی عدم ادائیگی والے اور اسمگل کرتے ہوئے پکڑے گئے سگریٹ رکھے گئے تھے۔
ایف بی آر کے ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ گودام کی نگرانی کرنے والے 2 اہلکاروں کو چوری کے شبے میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔