پنجاب اسمبلی نے لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملے کے خلاف قرارداد منظور کرلی ہے۔
صوبائی اسمبلی میں پیش کی گئی قرار داد میں کہا گیا کہ ایک سیاسی جماعت نے منصوبہ بندی کرکے لندن میں انتشار پسندی کی۔
قرارداد کے متن میں مزید کہا گیا کہ حکومت برطانیہ سے بات کرکے واقعے کے ذمے داران کے خلاف مقدمہ درج کرائے۔