لاہور(خصوصی رپورٹر)کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود کی زیر صدارت گندم کاشت اہداف اور دھی رانی پروگرام کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ چاروں اضلاع کے ڈی سیز نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ لاہور ڈویژن میں گندم کی 13لاکھ 33ہزار ایکڑ پر کاشت کا ہدف دیا گیا ہے۔ کمشنر لاہور نے شیخوپورہ، ننکانہ، قصور اور لاہور میں گندم بوائی اہداف کا جائزہ لیا ۔