لاہور(کورٹ رپورٹر ) پنجاب کابینہ نے پولیس شہدا ء کے اہلخانہ کے گھروں کی خریداری کے فنڈز میں اضافہ کی منظوری دے دی ہے جس پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہید پیکج کے تحت کانسٹیبل سے ڈی آئی جی رینک تک گھروں کے فنڈز میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ سابقہ فنڈ میں 54 لاکھ سے 2 کروڑ روپے تک اضافہ کیا گیاہے ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے اظہار تشکر کیا ہے۔ مزید برآں انہوں نے واہ آرڈننس کےوفد سے ملاقات کی ، انہوں نے کہاکہ مشکل علاقوں میں ملک دشمن عناصر کے خلاف ڈرون ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی ۔