لاہور،لندن(نیوز ڈیسک،نمائندہ جنگ، مرتضیٰ علی شاہ)مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ خواجہ آصف سے بدتمیزی کرنیوالوں کی ٹریننگ ہی یہی ہے ، ان کے نصیب میں یہی ہے، لوگوں کے پیچھے بھاگنا، یہی ان کی ٹریننگ اور گرومنگ کی گئی ہے آپ کی پارٹی کو پاورمیں لایا گیا لیکن آپ نے کیا کارکردگی دکھائی؟۔
نواز شریف نے پاناما کیس کے ججوں پر پاکستان کی معاشی ترقی کو روکنے کا الزام لگایا، کہا کہ پاکستان ایشیائی ٹائیگر بن سکتا تھا مگر پاناما ججوں نے ایسا نہیں ہونے دیا؛ شہباز اور مریم کی پاکستان کے لیے محنت کی تعریف کی۔
پنجاب کی چیف منسٹر مریم نواز شریف نے کہا کہ انہیں میڈیا کے کچھ حلقوں میں رپورٹ کیے جانے کے برعکس کینسر نہیں ہے۔وہ اپنے والد نواز شریف کے ساتھ پارک لین ہوٹل میں میڈیا اور مسلم لیگ ن کے حامیوں سے خطاب کر رہی تھیں۔
اس تقریب کا انعقاد مسلم لیگ ن کے نئے یو کے صدر احسن ڈار نے کیا تھا۔ دونوں نے لندن میں خواجہ آصف کو دی جانے والی چاقو سے حملے کی دھمکی کی مذمت کی، جو تقریب میں موجود تھے اور کارکنوں سے بھی مخاطب ہوئے۔مریم نواز نے کہا: "میں آٹھ ماہ سے مسلسل کام کر رہی ہوں۔ مجھے پیراتھائرائیڈ کی تکلیف ہے، جس کا علاج صرف سوئٹزرلینڈ یا امریکہ میں ممکن ہے۔ میں اپنے چیک اپ کے لیے جنیوا گئی تھی۔ میں تصدیق کر سکتی ہوں کہ مجھے گلے کا کینسر نہیں ہے جیسا کہ رپورٹ کیا گیا ہے۔ میں اپنے معاملے پر کوئی مظلومیت ظاہر نہیں کرنا چاہتی تھی مگر مجبور ہو کر اس کا ذکر کر رہی ہوں۔ میں دو دن میں پاکستان واپس جا رہی ہوں۔
نواز شریف نے کہا کہ ملک ترقی کی دہلیز پر ہےصورتحال بتدریج بہتر ہو رہی ہے۔" انہوں نے ملک کے وزیر اعظم کے طور پر اپنی برطرفی کو یاد کیا اور کہا، "مجھے پوری زندگی کے لیے نااہل قرار دیا گیا۔ مجھے پارٹی کی صدارت سے نکال دیا گیا۔
پاکستان نے حالیہ حالات کی وجہ سے جی20 کا موقع کھو دیا۔نواز شریف نے وزیر اعظم شہباز کی حکومت کی کارکردگی کو تسلیم کرتے ہوئے کہا، "شہباز شریف ملک کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں۔
نواز شریف نے ریٹائرڈ ججوں کی مذمت کی جنہوں نے سات سال پہلے انہیں گھر بھیج دیا تھا اور ان کو پاکستان کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے کا ذمہ دار ٹھہرایا۔
انہوں نے کہا کہ ان فیصلوں نے پاکستان کو نقصان پہنچایا۔ نواز شریف نے پاناما ججوں، جن میں سا بق چیف جسٹس ثاقب نثار، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس عظمت سعید اور جسٹس مظاہر نقوی شامل تھے، کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: "آپ پاکستان کی تباہی کے ذمہ دار ہیں۔ آپ سب نے گھناؤنا کردار ادا کیا۔ اگر آپ ایسا نہ کرتے تو آج پاکستان ایشیائی ٹائیگر بن چکا ہوتا۔ آپ نے اپنے خودغرض مقاصد کے لیے پاکستان کے ساتھ بڑا ناانصافی کی۔نواز شریف نے کہا کہ ان ججوں نے اپنے مفادات کی خاطر پاکستان کو داؤ پر لگا دیا۔
مویم نواز نے کہا کہ ہمارے پاس جادو کی چھڑی نہیں ہے کہ ملک کو فوراً ٹھیک کر سکیں۔ قبل ازیں، ایون فیلڈ فلیٹس کے باہر پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کے درمیان تقریباً 20 منٹ تک تصادم جاری رہا جب تک پولیس نے آ کر حالات کو قابو میں نہیں کر لی۔
لندن میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں نواز شریف کا کہنا تھاکہ کارکنوں کی جماعت کےلیےخدمات قابل تعریف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہورہا ہے، پاکستان میں معیشت بہتر ہورہی ہے ملک آگے بڑھ رہا ہے۔
خواجہ آصف کے ساتھ پیش آئے بدتمیزی کے واقعے پر نواز شریف نے کہا کہ خواجہ آصف مرد مجاہد ہیں جہاں کھڑے ہو جاتے ہیں پھر بیٹھتے نہیں، خواجہ آصف نے ہمیشہ ہرصورتحال کا جوانمردی سے مقابلہ کیا ہے، ان کو کالج کے زمانے سے جانتا ہوں۔