لاہور(نمائندہ خصوصی) نائب امیر جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ نے تحریکِ انصاف کے قائدین کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے موقع پر گرفتاری کی شدید مذمت کی، انہوں نے کہاکہ اگرچہ انہیں رہا کردیا گیا لیکن انتظامیہ، پولیس کا یہ اقدام توہینِ عدالت اور سیاسی جمہوری بنیادی حقوق کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ ملی یکجہتی کونسل کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس 21 نومبر کو جامعہ نعیمیہ اسلام آباد میں ہوگا۔ آئندہ کے لائحہ عمل اور اقدامات کی سفارشات تیار کرے گی۔ ملک میں مذہبی ہم آہنگی، وحدت و یکجہتی کے لیے ملی یکجہتی کونسل کو کلیدی کردار ادا کرنا ہے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید گِرگئی ہیں ۔