چارسدہ میں اخون ڈھیری کے علاقے میں دھماکا ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکے کے مقام سے تباہ موٹر سائیکل اور انسانی اعضاء ملے ہیں، دھماکا خودکش تھا یا کچھ اور تحقیقات جاری ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا موٹر سائیکل سوار شخص کے پاس دھماکا خیز مواد پھٹنے سے ہوا ہے۔
ڈی پی او مسعود احمد کا کہنا ہے کہ پولیس وین پر دھماکا نہیں ہوا، مزید تحقیقات جاری ہیں۔
انہوں نے بتایا ہے کہ واقعے میں ہلاک ہونے والا شخص موٹر سائیکل پر سوار تھا۔
ڈی پی او چارسدہ نے کہا ہے کہ دھماکے کی جگہ سے ملنے والے انسانی اعضاء اسپتال پہنچا دیے ہیں اور تباہ ہونے والی موٹر سائیکل کا جائزہ لیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ موٹر سائیکل کے قریب سے شناختی کارڈ اور کچھ پیسے بھی ملے ہیں، بظاہر خودکش حملے کے شواہد ہیں، مزید تحقیقات پر نوعیت کا اندازہ ہو گا۔