• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایچ ایف نے سیکیورٹی خدشات کے باعث ٹیم بھارت نہ بھیجنے کے فیصلے سے آگاہ کردیا

بھارت میں ہونے والے ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کی شرکت کے حوالے سے  پی ایچ ایف نے ایشین ہاکی فیڈریشن اور انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کو آگاہ کر دیا۔

 پی ایچ ایف نے سیکیورٹی خدشات کے باعث ٹیم بھارت نہ بھیجنے کے فیصلے سے آگاہ کردیا۔

صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن طارق بگٹی کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی خدشات پر ٹیم کو آئندہ ماہ بھارت بھیجنے کیلئے تیار نہیں، کھلاڑیوں کو بھی بھارت میں جا کر کھیلنے پر تحفظات ہیں۔

طارق بگٹی نے کہا کہ ابھی گیند ایف آئی ایچ اور اے ایچ ایف کے کورٹ میں ہے، ابھی تک پاکستان حکومت نے اس حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید