پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم سے متعلق یہ چہ مگوئیاں شروع ہوگئی ہیں کہ ان کے اور اہلیہ ثانیہ اشفاق کے درمیان علیحدگی ہوگئی، تاہم دونوں کی جانب سے اس سے متعلق باضابطہ طور پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔
عماد وسیم پاکستان کے لیے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیل چکے ہیں، انہوں نے کچھ عرصہ قبل بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا تاہم وہ اب بھی پاکستان سپر لیگ اور دیگر بین الاقوامی لیگز میں حصہ لے رہے ہیں۔
عماد وسیم نے چند سال قبل ماڈل اور سوشل میڈیا پرسنالٹی ثانیہ اشفاق سے شادی کی تھی، دونوں کی ایک بیٹی اور ایک بیٹا ہے، حالیہ دنوں میں ثانیہ اشفاق نے بیٹے کو جنم دیا جس کا نام زایان رکھا گیا ہے، تاہم اس خوشی کے موقع پر ان کے سوشل میڈیا پیغام نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا۔
ثانیہ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں جذباتی انداز میں لکھا کہ میں نے تمہیں 9 ماہ اکیلے اٹھایا، اللّٰہ مجھے اس سفر کے لیے مزید ہمت عطا فرمائے۔
ان کے اس پیغام کو لے کر چہ مگوئیاں شروع ہوگئی ہیں کہ عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق کے درمیان تعلقات میں دراڑ آ چکی ہے۔
ثانیہ اشفاق نے اپنے انسٹاگرام بائیو میں بھی تبدیلی کی ہے، جہاں پہلے Wifey to Imad Wasim لکھا ہوا تھا، اب Mama to Inaya Imad & Rayan Imad لکھا ہوا ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک صارف نے معروف انفلوئنسر نائلہ راجہ کو ٹیگ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ عماد وسیم کے ساتھ ان کے تعلقات ہیں، اس الزام کے بعد شائقین کرکٹ نے شدید ردعمل کا اظہار کیا۔
کئی صارفین نے عماد وسیم پر تنقید کرتے ہوئے ثانیہ اشفاق سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ ماضی میں عماد وسیم کا ایک افغان لڑکی کے ساتھ قریبی تعلق بھی خبروں کی زینت بنا تھا، جس پر بھی تنقید ہوئی تھی۔