• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی سی بی کا ایئر فورس طیارہ حادثے پر ایک روزہ سوگ کا اعلان

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے ایئر فورس طیارہ حادثے پر ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

بی سی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں کھلاڑی اور آفیشلز بازؤں پر سیاہ پٹی باندھ کر میدان میں اتریں گے۔

میچ سے قبل ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی، جبکہ میچ کے دوران میوزک نہیں چلایا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا۔

پہلے ٹی ٹوئنٹی میں میزبان بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹ سے ہرانے کے بعد تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔


کھیلوں کی خبریں سے مزید