ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ جیتنے والی قومی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی۔
لاہور ایئر پورٹ پر انڈر 16 والی بال ٹیم کے کھلاڑیوں کا شاندار استقبال کیا گیا۔
تھائی لینڈ میں ہونےوالی ایشین انڈر 16 چیمپئن شپ میں پاکستان کی والی بال ٹیم ناقابلِ شکست رہی۔
فائنل میں پاکستان نے ایران کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے کر فتح سمیٹی تھی۔