• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثانیہ مرزا کے مسکرانے کی وجہ کون؟

سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا— فائل فوٹو
سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا— فائل فوٹو 

سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بیٹے اذہان ملک کی سالگرہ کی تقریب کی کچھ یادگار تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنائی ہیں۔

ثانیہ مرزا کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بیٹے کی چھٹی سالگرہ کی تقریب کی شیئر کی گئی تصاویر میں وہ انتہائی خوش گوار موڈ میں اپنے بیٹے کو گود میں اُٹھائے کیمرے کے لیے مختلف پوز دیتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔

ان تصاویر میں اذہان ملک کی ایک تصویر ان کی سالگرہ کے لیے بنوائے گئے اسپیشل فٹبال تھیم کیک کے ساتھ لی گئی ہے جس میں اُنہیں کیک کو دیکھ کر خوش ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ثانیہ مرزا نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ میرے بیٹے مجھے یقین نہیں آ رہا کہ آپ 6 سال کے ہو گئے۔

اُنہوں نے بیٹے کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے لکھا ہے کہ آپ میرے مسکرانے کی وجہ ہو۔

ثانیہ مرزا کی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے اور صارفین کی جانب سے چھوٹے ملک کو سالگرہ کی مبارک بادیں بھی دی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ شعیب ملک سے علیحدگی کے بعد ثانیہ مرزا دبئی میں اپنے والدین کے ساتھ رہ رہی اور سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک نظر آ رہی ہیں۔

خاص رپورٹ سے مزید