فیصل آباد میں اسموگ کی روک تھام کے لیے ٹریفک پولیس کی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔
سی ٹی او کے مطابق 10روز میں اسموگ پھیلانے کا سبب بننے والی 600 سے زائد گاڑیاں بند کی گئیں۔
انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے 1 کروڑ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے۔
سی ٹی او نے بتایا کہ روزانہ کی بنیاد پر گاڑیوں کی چیکنگ اور کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔