• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارت خزانہ نے حکومت پنجاب کے سرپلس بیان کی تصدیق کردی

وفاقی وزارت خزانہ نے حکومت پنجاب کے سرپلس سے متعلق بیان کی تصدیق کردی اور کہا کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں صوبائی حکومت 40 ارب روپے سرپلس رہا۔

ایک بیان میں وفاقی وزارت خزانہ نے کہا کہ حکومت پنجاب نے صوبائی سرپلس کی مد میں 630 ارب روپے رکھے ہیں، حکومت پنجاب کے صوبائی سرپلس کی مد میں رقم پر آئی ایم ایف کا اتفاق ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق پہلی سہ ماہی میں مالیاتی آپریشن کے تازہ اعداد و شمار آئی ایم ایف سے 14 نومبر کو شیئر کیے، آئی ایم ایف کی تائید کے بعد ویب سائٹ پر نظر ثانی شدہ اعداد و شمار جاری کردیے۔

وفاقی وزارت خزانہ کے مطابق نظرثانی شدہ اعداد و شمار کے مطابق پنجاب کا صوبائی سرپلس 40 ارب روپے ہے، حکومت پنجاب نے حالیہ سالوں میں صوبائی سرپلس کے حصول میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

وزارت خزانہ نے تصدیق کی کہ 342 ارب کے ہدف کے مقابلے میں 360 ارب روپے صوبائی سرپلس حاصل کر لیا۔

قومی خبریں سے مزید