• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ اورپیپلزپارٹی دوستانہ کشمکش جاری رکھتے ہیں ،لیاقت بلوچ

لاہور(نمائندہ خصوصی)نائب امیر جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ نے سیاسی مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اتحادوں کی سیاست ناکامیوں سے دوچار ہے ۔ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی سیاسی سکے کے دو رُخ ہیں اور سیاسی وکٹ پر یہ دونوں طرف سے دوستانہ کشمکش جاری رکھتے ہیں۔ موجودہ حالات میں دونوں کے ہینڈلرز ناکام ہوتے گروہ کو منظر سے ہٹاکر دوسرے کو قوم پر مسلط کرسکتے ہیں۔ اِس لیے حکومتی اتحادی وکٹ کے دونوں طرف کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے جماعتِ اسلامی کے رہنما صوفی محمد حمید کی ٹارگٹ کلنگ کو بڑا المیہ قرار دیا ۔ قوم پرستی کی آگ بھڑکاکر پاکستان کی اسلامی نظریاتی شناخت کا خاتمہ نہیں کیا جاسکتا۔ جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ زرعی انکم ٹیکس کی چھوٹ ختم کرنا قابل مذمت، کاشتکار پہلے ہی مشکلات میں مبتلا ہیں۔ زرعی ٹیکس کی منظوری کے بعد لائیو سٹاک پر بھی ٹیکس لاگو کیا جائے گا جس کا شمار زرعی ٹیکس میں ہو گا۔
لاہور سے مزید