لاہور(کرائم رپورٹرسے )ساندہ کے علاقہ میں پولیس اہلکاروں نے جعلی ایف بی آر کے ملازمین کے ساتھ ملکر 90لاکھ روپے ہتھیا لئے واردات میں جعلی ایف بی آر اور اصلی پولیس اہلکار ملوث نکلے ،ملزموں نے اشیائے خورونوش کا ٹرک روکا، نوسر بازوں نے تھانہ ساندہ لیجاکر 90لاکھ روپے مالیت کا سامان لوٹ لیا،پولیس اہلکاروں نے تاجر نذیر سے 14لاکھ رشوت بھی وصول کی، اے ایس آئی ماجد جہانگیر ،جعلی ایف بی آر انسپکٹر قیصر جوئیہ سمیت 5افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ،تاجر نذیر کے ساتھ واردات 31اکتوبر کو ہو ئی تھی۔