لاہور(کرائم رپورٹرسے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس سموگ کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے لاہور سمیت تمام اضلاع میں کریک ڈاؤن جاری رکھا۔ 24 گھنٹوں میں لاہور سمیت مختلف اضلاع میں سموگ کریک ڈاؤن کے دوران 56 مقدمات درج کرتے ہوئے25 افرادکو گرفتار کیا گیا ۔