لاہور(اپنے نامہ نگار سے) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کی جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ پنجاب میں طلباء یونین کی بحالی کیلئے اپنے بدترین دشمنوں سے بھی ڈائیلاگ کیلیے تیار ہیں،وہ بھی اور ہم بھی سٹوڈنٹ تنظیموں سے پابندی ہٹنے کے حق میں ہیں۔وہ پیپلز سٹوڈنٹ فیڈریشن جامعہ پنجاب کے زیر اہتمام پیپل سیکر ٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں اکٹھے ہونے والے طلبہ و طالبات سے گفتگو کر رہے تھے۔اس موقع پر بشری منظور مانیکا،سبط حسن ، مہتاب علی ذیشان بھی موجود تھے۔