• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

20شہداء کے خاندانوں میں 1کروڑ 10لاکھ کے چیک تقسیم

لاہور(کرائم رپورٹرسے) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 20 شہدا کے اہل خانہ میں گھروں کی تعمیر کیلئے مزید 1 کروڑ 10 لاکھ روپے کے چیک تقسیم کئے، 2 فیملیز کو تعمیراتی اخراجات کیلئے 10 لاکھ روپے فی کس، مجموعی طور پر 20 لاکھ روپے جبکہ 18 فیملیز کو 5 لاکھ روپے فی کس کے تناسب سے 90 لاکھ روپے دئیے گئے ہیں۔ آئی جی نے کہاکہ پنجاب پولیس اپنے ویلفیئر فنڈ سے اب تک 39 فیملیز کو 4 کروڑ 90 لاکھ روپے گھروں کی تعمیر کیلئے ادا کر چکی ہے۔ ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر عمران ارشد، ڈی آئی جی ویلفیئر غازی محمد صلاح الدین اور اے آئی جی ویلفیئر عمارہ شیرازی سمیت سینئر افسران موجود تھے۔
لاہور سے مزید