لاہور ( جنرل رپورٹر ) بم دھماکہ کے بعد معطل ہونیوالی کوئٹہ سے جعفر ٹرین لاہور اورپشاور کیلئے روانہ ہو گئی، جبکہ کوئٹہ سے کراچی کے لئے بولان میل بھی مقررہ ایام میں بحال کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا اس حوالے سے سی ای او ریلویز عامر علی بلوچ کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین رابطہ بحال کر دیا ۔