• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران نے واضح کیا ہے کہ وہ ٹرمپ کو قتل کرنا نہیں چاہتا، قتل کرنے کی سازش میں ملوث ہونے کی تردید کردی۔

امریکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ایران نے گزشہ ماہ بائیڈن انتظامیہ کو اس حوالے سے خط لکھا تھا۔ 

خط میں ایران نے کہا تھا کہ وہ ٹرمپ کے قتل کی سازش نہیں کرے گا۔

ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ ایران کسی بھی سابق یا موجودہ امریکی عہدیدار کو قتل کرنے کی سازش کے الزامات کو مسترد کرتا ہے۔

واضح رہے کہ بائیڈن انتظامیہ نے خبردار کیا تھا کہ ٹرمپ کے قتل کی ایرانی کوشش جنگ تصور ہوگی۔

امریکا نے ٹرمپ کے قتل کی مبینہ منصوبہ بندی کے الزام میں ایک افغان شہری کو گرفتار کیا تھا جس کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ اس کا تعلق ایرانی پاسداران انقلاب سے ہے۔

بائیڈن انتظامیہ نے الزام لگایا تھا کہ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی منصوبہ بندی میں ایران ملوث ہے اور ملزم فرہاد شاکری کو پاسداران انقلاب نے یہ کام سونپا تھا جو کافی عرصہ تہران میں بھی مقیم رہ چکا ہے۔

خیال رہے کہ ٹرمپ پر دو بار قاتلانہ حملے کی کوشش ہوچکی ہے جس میں سے ایک بار پنسلوینیا میں انتخابی ریلی کے دوران ان پر حملہ ہوا تھا جس میں وہ بال بال بچ گئے تھے اور گولی ان کے کان کو چھوتی ہوئی گزر گئی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید