• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمپیئنز ٹرافی کی پاکستان مانومنٹ پر رونمائی کی تقریب ہوئی، ٹرافی کی رونمائی پر شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد پاکستان مانومنٹ میں موجود تھے۔

بعد ازاں چیمپئنز ٹرافی کو پاکستان مونومنٹ سے فیصل مسجد پہنچا دیا گیا۔

واضح رہے کہ 17 نومبر کو ٹرافی ٹیکسلا اور خانپور جبکہ 18 نومبر کو ٹرافی ٹور ایبٹ آباد میں ہو گا۔

19 نومبر کو ٹرافی مری میں لے جائی جائے گی جبکہ 20 نومبر کو نتھیا گلی، 22 سے 25 نومبر تک کراچی میں ٹرافی کا ٹور ہو گا۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ایونٹ میں شریک تمام ممالک میں جائے گی، پاکستان کے بعد 26 سے 28 نومبر تک افغانستان میں ٹرافی کا ٹور ہو گا۔

10 سے 13 دسمبر بنگلا دیش، 15 سے 22 دسمبر تک جنوبی افریقا، 25 دسمبر سے 5 جنوری تک آسٹریلیا میں ٹرافی ٹور ہو گا۔

6 جنوری سے 11 جنوری تک نیوزی لینڈ، 12 سے 14 جنوری تک انگلینڈ اور 15 سے 26 جنوری تک بھارت میں ٹرافی ٹور ہو گا۔

آئی سی سی کے مطابق 27 جنوری کو پاکستان میں ٹرافی کا ایونٹ شروع ہو گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید