• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسد قیصر نے پی ٹی آئی کے 4 بڑے مطالبات گنوا دیے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے 4 بڑے مطالبات گنوا دیے۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان میں آئین معطل، پارلیمان اور نہ عدالت کی کوئی حیثیت رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کال دی ہے تو پوری قوم نکلے گی، ملک میں اس وقت جس کے پاس طاقت ہے اس کے پاس اختیار ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ پارلیمان پر حملہ ہوتا ہے اور ارکان اسمبلی کو گرفتار کیا جاتا ہے، ہمارے لیڈر کو جیل میں رکھا گیا ہے، کوئی ایسا کیس نہیں ہے، جس میں انہیں اندر رکھا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں اس وقت کسان رل رہا ہے، انڈسٹری بند ہو رہی ہے اور کوئی بھی سرمایہ کاری کےلیے تیار نہیں ہے۔

اسد قیصر نے کہا کہ ہمارے 4 بڑے مطالبات ہیں، جن میں پہلا بانی پی ٹی آئی سمیت تمام بے گناہ سیاسی قیدیوں کی رہائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا دوسرا مطالبہ ہے کہ ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا ہے، اس کو واپس کیا جائے، تیسرا مطالبہ ہے کہ ملک میں آئین اور قانون کا نفاذ کیا جائے، چوتھا مطالبہ ہے افغانستان کے ساتھ تجارت کو بحال کیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید