• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فضائی آلودگی انسانی صحت کے لیے سب سے بڑا خطرہ بن چکی ہے، میاں راشد اقبال

ملتان ( سٹاف رپورٹر)ایوان تجارت و صنعت ملتان کے سابق صدر میاں راشد اقبال نے کہا کہ فضائی آلودگی انسانی صحت کے لیے سب سے بڑا خطرہ بن چکی ہے، جس کو کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے ہوں گے،انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے یہاں ان گنت محکموں کی موجودگی، افسران کی شاہانہ مراعات اور ملازمین کی تنخواہیں تو سرکاری خزانے سے ادا ہو رہی ہیں، لیکن ان محکموں کی کارکردگی صفر ہے،زرعی ہاؤسنگ سوسائٹیاں بنانے کے رحجان نے درختوں اور ہریالی کا خاتمہ کر دیا، اس کے ساتھ ساتھ اینٹوں کے بھٹوں اور فصلوں کی باقیات جلانے کے عمل کا فضائی آلودگی بڑھنے میں کلیدی کردار ہوتا ہے،شہروں میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی تعداد کم سے کم کرنا ہو گی، جگہ جگہ کچرا پھینکنے اور اسے جلانے سے گریز کرنا ہو گا۔
ملتان سے مزید