ملتان (سٹاف رپورٹر) کاشتکاروں نے حالیہ زرعی ٹیکس کو ناقابل برداشت قرار دیدیا ،نظر ثانی کا مطالبہ ،سیاسی وسماجی رہنما میاں عمران خورشید آرائیں نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے لگایا جانے والا حالیہ زرعی ٹیکس کسی صورت قبول نہیں کریں گے ،حکومت کی طرف لگائے گئے حالیہ زرعی ٹیکس کا خاتمہ نہ کیا گیا تو زراعت دم توڑ جائے گی اور کسان تباہ ہو جائیں گے ۔