• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی اور قیمتی سامان سے محروم

ملتان (سٹاف رپورٹر)چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی و سامان سے محروم ہوگئے تھانہ بستی ملوک کے علاقہ نامعلوم مسلح افراد نصیر سے نقدی و موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے ۔تھانہ سٹی شجاعباد کے علاقہ سے مقبول کی موٹر سائیکل جبکہ فیصل کے بھانے سے تین بھینسیں چوری ہوگئیں ۔تھانہ راجہ رام کے علاقہ سے مسلح افراد نعیم سے نقدی و موٹر سائیکل لے گئے ۔تھانہ سٹی جلالپور کے علاقہ سے راشد کی گائے چوری ہوگئی ۔شاہ رکن عالم کے علاقہ سے احسن کا موبائل فون چوری ہوگیا ۔تھانہ حرم گیٹ کے علاقہ سے علی سے نقدی جبکہ ارشاد سے موبائل فون چھین لیا گیا ۔دہلی گیٹ کے علاقہ سے وقاص کو موٹر سائیکل چوری ہوگیا ۔تھانہ گلگشت کے علاقہ سے مبین کا موبائل جبکہ عثمان کا موٹر سائیکل چوری ہوگیا۔ تھانہ بی زیڈ کے علاقہ سے رحمن کا موبائل فون چوری کرلیا گیا ۔تھانہ صدر کے علاقہ سے شاہ میر کا موبائل فون چھین لیا گیا جبکہ نامعلوم افراد سجاد احمد کے گھر سے ساڑھے چار لاکھ مالیت کا سامان چوری کرکے لے گئے ۔
ملتان سے مزید