ملتا ن(سٹاف رپورٹر) ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل ملتان نے کارروائی کرتے ہوئے مالیاتی فراڈ اور دھوکہ دہی میں ملوث منظم گروہ کے دو سرغنہ کو گرفتار کر لیا دونوں ملزمان تسلیم عباس اور نور احمد کو مظفرگڑھ سے گرفتار کیاگیا جو سپوفنگ ٹیکنالوجی اور سیلیکان تھمبز کے ذریعے آن لائن مالیاتی فراڈ میں ملوث تھے، اور ایک منظم نیٹ ورک چلا رہے تھے یہ ملزمان سلیکان تھمبز کے ذریعے سم کارڈز غیر قانونی طور پر ایکٹیویٹ کر کے، جعل سازی کے ذریعے متاثرہ شہریوں کے بینک اکاونٹ کی رسائی حاصل کرتے ہوئے جمع پونجی سے بھی محروم کر دیتے تھے ملزمان خود کو بینک کا نمائندہ، پولیس انسپیکٹر اور ویزا ایجنٹ ظاہر کر کے شہریوں کو اپنے جال میں پھنساتے تھے۔